وزیراعظم اپوزیشن لیڈرملاقات،رانا ثناء اللہ تفصیلات سامنے لے آئے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات طے پا چکی ہے، تاہم اس کا دن، وقت اور مقام ابھی حتمی نہیں ہوا۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق دونوں جانب سے رابطے جاری ہیں اور جلد ملاقات کے حتمی انتظامات مکمل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مختلف آپشنز پر تیار ہیں، ملاقات ان کے دفتر میں یا پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی ہو سکتی ہے۔ اگر 8 فروری سے قبل ملاقات اپوزیشن لیڈر کی سیاسی پوزیشن پر اثر ڈالنے کا خدشہ پیدا کرے تو یہ بعد میں بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی نجی ٹی وی کو بتایا کہ حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو اپوزیشن نے غیر مشروط طور پر قبول کر لیا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران مذاکرات کی دعوت دی تھی، جس پر اپوزیشن میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ دعوت قبول کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں