وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو بدھ کو ترکیہ جائینگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف ہولناک زلزلے کے بعد ترک عوام سے اظہار ہمدردی کے لیے بدھ کو ترکی جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہوں گے۔

دونوں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران انقرہ بھی جائیں گے جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع پر حکومت اور پاکستانی عوام کو شدید تشویش ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس مشکل گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ترک قوم اس قدرتی آفت پر ہمت اور عزم سے قابو پالے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com