306
اردورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آرمی چیف سمیت کونسل کے تمام ارکان شرکت کریں گے۔
اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور سرمایہ کاری کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں سرمایہ کاروں کی مشکلات پر غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شہبازشریف نے نو اگست کو اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کیا ہے
حکومت جانے سے پہلے اہم اجلاس منعقد کررہی ہے جس میںبڑے فیصلے بھی کئے جارہے ہیں
اس سے پہلے اسمبلی میں بڑی تعداد میں بل پاس کئے گئے اورتیزی سے قانون سازی کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔