اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ترک حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھائی ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنے بھائی عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا، ترکی نے ہمیشہ ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے ہوئے واقعات دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، یہ انسانیت اور کرۂ ارض کی بقا کا معاملہ ہے ۔
قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی محدود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اور شام میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث 150 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے جب کہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 تھی۔