اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ ، قومی اسمبلی میں 180 اراکین نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے قرارداد پیش کی گئی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے عشائیہ میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے اتحادی اراکین اسمبلی سے مشاورت کی، اتحادیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر مکمل اعتماد ہے۔ آپ اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔
ظہرانے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور اس کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا، حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی، کوئی کچھ بھی کرے اتحادی ساتھ رہیں گے ۔ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔