اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہا ئوس لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے عسکری قیادت سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا۔
ذرائع کے مطابق جناح ہا ئوس کے دورے کے بعد وزیراعظم سروسز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر سمیت دیگر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی جو گزشتہ دنوں آتشزدگی اور ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ اس موقع پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے زخمی اہلکاروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔
آپ قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے سیاسی گروہ کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ آپ نے قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے جذبے اور عزم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیس فورس پر آتش زنی، گھیر ئوا اور پتھر ائو کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں نگرا ن وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پاکستان نے شرکت کی۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات اور شرپسندوں کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔