19
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ملاقات کی دعوت دی ہے، جو ذرائع کے مطابق آج متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وزیراعظم کو صوبے میں دہشت گردی کے خطرات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
اس کے علاوہ ملاقات میں وفاق کی طرف سے واجبات کی ادائیگی، 8 فروری کے ممکنہ احتجاج اور وادی تیراہ میں موجودہ حالات پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات صوبے اور وفاق کے درمیان جاری امور پر ہم آہنگی اور سیکیورٹی مسائل کے حل کے لیے اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔