وزیر اعظم شہباز شریف ٹرمپ اور مصرکے صدر کی دعوت پر شرم الشیخ روانہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ روانہ ہوگئے، جہاں وہ غزہ جنگ بندی کے لیے منعقدہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ، مصری صدر السیسی، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے یہ اجلاس ان عالمی سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے جو صدر ٹرمپ، وزیرِاعظم شہباز شریف اور عرب و اسلامی ممالک نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی تھیں۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف اور دیگر عالمی رہنماؤں نے غزہ میں پائیدار امن، ترقی اور انسانی تحفظ کے لیے امریکی صدر کے مجوزہ منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق، وزیرِاعظم کی اس اجلاس میں شرکت پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کی تجدید ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق، جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے ہر سطح پر سیاسی و سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔
اسلام آباد کو امید ہے کہ اس معاہدے کے بعد غزہ میں تشدد کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور متاثرہ علاقوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گے بلکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ بھی ہموار کریں گے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔