وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ روانہ ہوگئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کے دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ روانہ ہو گئے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ہے۔

دورے کے دوران شہباز شریف قطری قیادت سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔ دونوں فریقین توانائی سے متعلق تعاون کو آگے بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیں گے۔

وہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم قطری اور پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وہ دوحہ کے اسٹیڈیم 974 کا دورہ کریں گے جہاں انہیں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطری حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اسٹریٹجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

دوحہ کے سرکاری دورے پر جانے سے قبل منگل کو اپنے ٹویٹس میں، انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے بندھن کی تجدید کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com