اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے 3 رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وکی پیڈیا کھولنے کا حکم دیا۔ پوری ویب سائٹ کو بند کرنا مناسب نہیں۔
وکی پیڈیا کو پاکستان میں توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر بلاک کر دیا گیا
کمیٹی نے سفارشات پیش کیں کہ قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون و انصاف کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اطلاعات و نشریات، تجارت اور مواصلات کے وفاقی وزراء کمیٹی کے دیگر ارکان ہیں۔