وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں امن معاہدے کا خیرمقدم

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالات کا معمول پر آنا اور امن قائم ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد اور امن ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کو سراہتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے تمام اراکین کو انفرادی اور اجتماعی کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں شاباش دی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر دونوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں اور سازشیں دم توڑ گئیں اور تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل ہوئے، جو ایک مثبت اشارہ ہے۔

شہباز شریف نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور عوامی مفاد کو اولین حیثیت دیتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اتحاد قائم رکھیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ پہلے بھی ہماری ذمہ داری رہا ہے اور آئندہ بھی حکومت اس عزم پر قائم رہے گی۔ ان کے مطابق آزاد کشمیر کے مسائل ہمیشہ ہماری توجہ میں رہے ہیں اور موجودہ حکومت نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد وزیراعظم نے ایک حکومتی کمیٹی قائم کی تھی، جس نے کئی بار جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے اور آخرکار رات گئے تحریری معاہدہ طے پا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔