اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر 2024 کو نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے
وزیراعظم بین الاقوامی برادری پر زور دیں گے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی اور اسلامو فوبیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی فریم ورک میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات سمیت دیرینہ مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔
وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کریں گے۔
نیویارک روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم نے عالمی پلیٹ فارم پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ’X‘ پر بین الاقوامی امور پر پاکستان کی پوزیشن کو پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔.
171