162
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی ارکان اسمبلی سے مشاورت کی تو اتحادیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر مکمل اعتماد ہے، آپ کسی بھی وقت ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم قومی اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد ان لوگوں کو پیغام دینا ہے جو سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کمزور ہیں یا پارلیمنٹ وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہے۔