ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز، سلمان شہباز اور شریف خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک میں اہم تقرری پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مشاورتی عمل آج بھی جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان مزید ملاقاتیں ہوں گی۔