وزیراعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ شروع، پہلا پڑاؤ سعودی عرب

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے تین ممالک کے سرکاری دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض روانہ ہوئے۔

اسلام آباد سے روانگی کے وقت ان کے ساتھ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

سعودی عرب کے بعد وزیراعظم برطانیہ جائیں گے جہاں ان کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیراعظم کا تیسرا پڑاؤ امریکا ہوگا جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے اور 26 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔