وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو مقدمات سے بری ہونے پر مبارکباد دی، گلے لگایا

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بری ہونے پر مبارکباد دی اور گلے لگایا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے بہت کرم کیا ہے، اللہ نے بڑی عزت دی ہے، میرے قائد نواز شریف کو بھی اللہ کے فضل سے جلد رہا کر دیا جائے گا۔

اللہ نے بڑا کرم کیا ہے، اللہ نے بڑی عزت دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نواز شریف کے خلاف مرحوم جج ارشد ملک کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔ اس نے ہمیں سرخرو کر دیا، سیاسی انتقام کا ایک سیاہ دور آج ختم ہو چکا ہے

شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے مشکل ترین حالات کا بہادری، صبر اور ثابت قدمی سے سامنا کیا۔ آج کے عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان تراشی اور کردار کشی کی تمام عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com