وزیراعظم شہباز شریف کا سپریم کورٹ کے  تشکیل کردہ بنچ پر تحفظات کا اظہار 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بننے والے بینچ پر تحفظات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئوں کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پارٹی کے قانونی مشیروں سے صدر کو خط لکھنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بینچ کی تشکیل پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ مشاورت بھی ہو گی، ملکی امن و امان سے متعلق اے پی سی کے انعقاد سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہو گی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے  انتخاب کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا