اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بننے والے بینچ پر تحفظات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئوں کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پارٹی کے قانونی مشیروں سے صدر کو خط لکھنے کے حوالے سے مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بینچ کی تشکیل پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ مشاورت بھی ہو گی، ملکی امن و امان سے متعلق اے پی سی کے انعقاد سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہو گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے انتخاب کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔