اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سابقہ حکومت کا ہدف 24 کروڑ درخت لگانا تھا، اس سال یہ تعداد دوگنا کرنے کا منصوبہ ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اور معاشرے کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے
شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 10 ہزار جانیں ضائع ہو چکی ہیں، اس شجرکاری مہم کو پورے پاکستان میں پھیلانے کی کوشش کی جانی چاہیے، پاکستان میں جنگلات کا رقبہ صرف 5 فیصد ہے
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رہے.
259