وزیر اعظم شہبازشریف کی ترک صدر سے ملاقات،تجار ت ودفاع میں تعاون پر اتفاق

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر سے ملاقات کی ہے جس میں تجارت اور دفاع میں مزید تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر سے دوطرفہ ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا
شہباز شریف اور رجب طیب اردوان نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ترکی ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور غزہ میں کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca