109
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہبازشریف کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم دو دن سے بیمار تھے اور ڈاکٹر کے مشورے پر ان کا وائرس کا ٹیسٹ آج منگل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے عوام اور کارکنوں سے مزید درخواست کی کہ وہ وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
پیر کو وزیراعظم شہباز شریف لندن کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچے تھے
وزیر اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر گئے اور اس کے بعد وہ لندن روانہ ہوئے تھے