وزیراعظم شہبازشریف کی سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے پلان تیار کرنیکی ہدایت

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حلف برداری کے چند گھنٹے بعد ملکی معیشت کی بحالی کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی.
شہباز شریف نے معاشی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہمیں ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہ ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے. اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے معاملے میں بھرپور طریقے سے کام کریں گے.
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان کی ہدایت پر 65 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کی منظوری دے دی ہے. شہباز شریف نے فوری طور پر توسیعی فنڈ کی سہولت کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی
انہوں نے کہا کہ ایسے ٹیکس دہندگان جو ملکی برآمدات میں اضافے اور ملکی معیشت میں قدر میں اضافے کے لیے کام کر رہے ہیں وہ ہمارا تاج ہیں اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اچھے ٹیکس دہندگان کو حکومتی سطح پر تسلیم کیا جائے گا. .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں