وزیر اعظم کی آرمی چیف کی تعریف،ہم اپنی صلاحیتیوں سے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں معاشی بحالی اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کونسل کو غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی بھی ہدایت کی، کونسل اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، غیر ملکی دوروں اور ملاقاتوں پر بھی شرکاء کو اعتماد میں لیا گیا، وزیراعظم نے معیشت کی بہتری کے لیے آرمی چیف کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت کو تباہ حال معیشت ورثے میں ملی، مشکل اور دلیرانہ فیصلے ملک کو تعمیر و ترقی کی طرف لے جارہے ہیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے موثر نفاذ کے لیے وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا طریقہ اپنایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سرمایہ کار اولین ترجیح ہیں، تعاون کے ذریعے منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز کیا جائے، ہمیں اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، ہم پاکستان اور عوام کی تقدیر بدل سکتے ہیں . ہم نے ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے
انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے گا، ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ہماری توجہ نوجوانوں اور خواتین کو ان کی بہترین صلاحیتوں سے بااختیار بنانا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com