اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی سے متعلق بھی گفتگوہوئی۔
وزیر اعظم ہاؤس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔
ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا جب کہ سوات کی صورتحال اور مقامی لوگوں کے تحفظات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ ا ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے شہباز شریف کو اپنے دورہ امریکا اور امریکی حکام سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ قازقستان اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملک کی معاشی اور مالی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا