وزیر اعظم کا لاہورمیں سیلابی صورتحال پر ناقص کارکردگی کی تحقیقات کا حکم

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عید الاضحی پر بارشوں کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، کمشنر لاہور اور دیگر اعلیٰ صوبائی حکام نے شرکت کی۔ نکاسی آب کا مناسب اور بروقت انتظام نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کے پیش نظر لاہور میں سیلابی صورتحال پر ناقص کارکردگی کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے سست اقدامات کے باعث بارشوں میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ نکاسی آب کی خراب صورتحال کے لیے ذمہ دار اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آنے والے دنوں میں متوقع بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاریاں کی جائیں، عیدالاضحی کے دنوں میں انتظامیہ مکمل الرٹ رہے، ممکنہ بارشوں کی صورت میں ہنگامی صورتحال تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے جائیں۔ پلان بنایا جائے، نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لیے ضروری مشینری کے حصول میں درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ صوبے میں عید کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ کوئی ممنوعہ ادارہ قربانی کی کھالیں جمع نہ کر سکے، عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com