وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون، لاپتہ فوجی افسران پر تشویش کا اظہار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے گزشتہ روز ہیلی کاپٹر میں لاپتہ ہونے والے فوجی افسران پر تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کے حوالے سے تازہ ترین معلومات حاصل کیں اور 12 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 فوجی افسران اور جوانوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بہترین پیشہ ور اور بہت اچھے انسان ہیں۔ میری دعا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ملک کے ان بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اس حادثے پر شدید غمزدہ اور افسردہ ہے۔ آرمی چیف سے گفتگو میں وزیراعظم نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی عظیم مثال بن کر آگے آئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔