اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے
متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو گلگت میں طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔
مزید برآں، وزیر اعظم نے غذر ضلع کے بوبر گاؤں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے بھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ان کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے
وزیراعظم نے امداد دینے ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں مدد کرنےوالوں کے مشکور ہیں