وزیر اعظم کا قمبر شہدادکوٹ کا دورہ، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے پہنچ گئے۔

وزیراعظم قمبر شہدادکوٹ میں ریلیف کیمپ کے دورے پر ہیں جہاں وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

حکام نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال میں لوگوں کو بچانے کے لیے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں اور آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دریں اثناء ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز اپنے دورہ بلوچستان کے دوران انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری اور این ایچ اے کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کی جو شاہراہوں، پبلک ورکس اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سمیت پوری قوم کو قوم کے ان ہیروز پر فخر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔