اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی کے باعث دہشت گردی کے معاملے پر جمعرات (9 فروری) کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ملتوی کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی اے پی سی ملتوی کر دی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، اے پی سی کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو بدھ کو ترکیہ جائینگے
واضح رہے کہ ترکی میں زلزلے کی تباہی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد مشکل کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کرنا ہے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 7, 2023