بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ برطانوی جوڑے پر بہت مہربان ہے، شہزادہ ہیری نے ملکہ الزبتھ دوئم کو دھوکہ دیا، شہزادہ ہیری کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر امریکا کا صدر منتخب ہوا تو میں شہزادہ ہیری کی مدد نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020 میں امریکا منتقل ہوئے تھے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھی جنوبی کیرولینا میں ریپبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ٹرمپ نے وکٹری پارٹی سے خطاب میں کہا کہ میں بائیڈن کو الیکشن میں شکست دینے کے لیے تیار ہوں۔
36