برطانوی ہوم آفس نے فروری 2020 میں شہزادہ ہیری کو پولیس تحفظ فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں سیکیورٹی اخراجات کی پیشکش کے باوجود سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار پر شہزادہ ہیری نے لندن کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔شہزادہ ہیری نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ امریکہ سے اپنے آبائی وطن انگلینڈ جانا چاہتے ہیں تاہم ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔تاہم لندن کی ایک عدالت نے بدھ کو شہزادہ ہیری کے چیلنج کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں برطانیہ کے مختصر دورے کے دوران پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہیری کی سیکیورٹی سے سمجھوتہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ ایک تقریب سے نکلتے ہی کئی فوٹوگرافرز کے پیچھے پڑے تھے۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کو 2020 میں شاہی فرائض سے سبکدوش ہونے کے بعد پولیس سیکیورٹی نہیں دی گئی تھی، وہ شاہی خاندان چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے۔