تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 24 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے لیے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پچاس ہزار روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے آئی جی اسلام آباد کو خط بھی لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں، کیونکہ ہدایات کے باوجود فواد چوہدری نہیں آئے
واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کی توہین کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔
98