290
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن بہت بڑی بات ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں پیش رفت امریکا کے مفاد میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان امن کا قیام بہت بڑی بات ہے۔
امریکی مشیر نے مزید کہا کہ سویلین جوہری پھیلاؤ یا سعودی اسرائیل تعلقات کے حوالے سے کوئی فوری اعلان متوقع نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات کے لیے سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ قریبی مشاورت سے کام جاری رکھیں گے۔ ہم مشرق وسطیٰ کو مربوط دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔