اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوٹھا بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نعیم پنجوٹھہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ عمران خان 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بینکنگ کورٹ میں بھی جمع کرائی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت نے عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔