205
اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) رمضان المبارک میں ایک سے زائد عمرے کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
رمضان المبارک میں ایک بار عمرہ کرنے سے دوسرے لوگ آسانی اور اطمینان کے ساتھ عمرہ کر سکیں گے۔
یہ بھیی پڑھیں
رمضان المبارک میں عمرہ ، اجازت نامےجاری کرنے کا آغاز
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد عمر ے کرنے پر پابندی کا مقصد ہر کسی کو عمرہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کرنے کے خواہشمند عازمین ناسک ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں اور وقت کا مشاہدہ کریں۔
اس نظام میں عمر کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کرنے کی سہولت نہیں ہے۔ جو لوگ ناسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کریں گے، اگر وہ اس میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت نامہ منسوخ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں