اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) سعودی عرب میں ایرانی اسکالر کو سعودی حکومت پر تنقید کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ایرانی اسکالر غلام رضا قاسمین جب گرفتار ہوئے تو حج کے لیے سعودی عرب میں تھے۔ایرانی عدلیہ نے اسکالر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اسکالر کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔ سعودی وزارت اطلاعات نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔.
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی نے ایرانی اسکالر کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔عباس اراقچی نے کہا کہ وہ اس طرح کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، خاص طور پر حج کے مقدس موقع پر، اور سعودی عرب کے برادرانہ ملک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔