اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے بعض ایئرلائنز پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے نئی فری ویزا پالیسی صرف سعودیہ ایئرلائنز اور فلائی ناس ایئرلائنز پر سفر کرنے والوں کے لیے متعارف کرائی ہے
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کا شہریت قانون کے حوالے سے بڑا اعلان
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس ویزا پالیسی کو متعارف کرانے کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سیاحت یا عمرہ کے لیے ملک آنے کے خواہشمند افراد کو چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا جب کہ یہ ویزا تین ماہ کے لیے ٹکٹوں کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں