اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر مستعفی ہوگئے، ان کا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگیا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت فروری 2024 میں مکمل ہونی تھی۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔
190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، ریفرنس رواں ماہ دائر ہونا تھا، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب ریفرنس عدالت میں دائر نہیں کر سکتا۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے بغیر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اور مقدمات کی منظوری بھی تعطل کا شکار ہو گئی، نیب ترمیمی قانون کی منسوخی کے بعد مقدمات کی بحالی کے لیے پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری بھی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے سید اصغر حیدر کو 3 سال کی توسیع دی تھی۔