اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی ایم ایف سے معاہدے کی امید پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ میں تجویزکردہ ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1015 پوائنٹس اضافے سے 41080 پر پہنچ گیا۔
معاشی تجزیہ کار عبدالرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے تک پہنچنے کی امید پر اسٹاک مارکیٹ مثبت ہے۔ معاہدے سے معیشت پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت ملے گا۔
مزید پڑھیں
بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگانے کا اعلان، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب ہیں جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ یہ پیش رفت پیرس میں آئی ایم ایف کے درمیان رابطوں اور ملاقاتوں سے ہوئی۔