کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں بجلی بلوں کیخلاف احتجاج

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد بھاری بلوں اور ٹیکسوں نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔
مہنگی بجلی کے خلاف ملک کے بیشتر چھوٹے اور بڑے شہروں میں تاجروں کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں جن میں حکومت سے بجلی کے بلوں میں شامل اضافی ٹیکس اور بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو کم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کراچی شہر قائد میں بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسز کے خلاف تاجر تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ لوگوں نے کے الیکٹرک کے خلاف جامع کلاتھ مارکیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔
احتجاج میں تاجر برادری نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں کے الیکٹرک کے خلاف بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بلوں میں بھاری ٹیکسز کے خلاف نعرے لگائے اور حکام سے بجلی کے بلوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا۔
مہنگی بجلی اور بھاری بلوں کے خلاف بھی احتجاج کیا، گلبہار اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے انعام صنم چوک میں احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بجلی کے بل جلائے اور کہا کہ بلوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور حد سے زیادہ ٹیکس ناقابل برداشت ہیں۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ کے قریب شہریوں نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، حکومت بجلی ٹیکس ختم کرے ورنہ تحریک شروع کریں گے، کرایہ دار اور مزدور دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔
قصور کے شہری بھی متاثر، مسجد نور چوک میں شہریوں نے بجلی کے بل جلا دیے، احتجاج کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف پمفلٹ اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے کئی گھنٹے تک روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل غریبوں پر بم سے کم نہیں، یہ ظالمانہ فیصلہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔