برطانوی دفتر خارجہ کے باہر اسرائیل کیخلاف احتجاج

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطین کے حامی شرکاء نے برطانوی دفتر خارجہ کے باہر احتجاج کیا، سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے اسرائیل کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا، غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ میں برطانوی حکومت سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔لندن پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

ادھرغزہ میں فلسطینیوں پر محفوظ پناہ گاہوں اور خوراک کے لیے اسرائیلی مظالم جاری ہیں۔24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، نصرت کیمپ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے میں 9 افراد شہید ہوئے، زخمیوں میں الجزیرہ کا کیمرہ مین بھی شامل ہے، اسرائیلی فضائیہ نے رفح میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔ اور جبالیہ نے دیا۔بیت لاہیا میں دو گھروں پر اسرائیلی بمباری سے چار افراد شہید ہوئے، شہداء کی کل تعداد 44 ہزار 282، 1 لاکھ 4 ہزار 880 زخمی ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔