اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل فوج کا نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا ، رفح پر حملے میں متعدد فلسطین شہید ،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل کا رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ ، 75 سے زائد فلسطین شہید
مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔پیرس میں پولیس اور فلسطینی حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، مظاہرین نے فرانسیسی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔بارسلونا میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر اور میڈرڈ میں وزارت خارجہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ، متعدد کو گرفتار کر لیا ، حماس کا دعوی
تیونس میں ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی حملے بند کرے۔رفح میں اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے بارش کے باوجود نیویارک شہر میں مارچ کیا۔دریں اثناء اسرائیل مخالف مظاہرین نے مانچسٹر یونیورسٹی کے تاریخی کیمپس میں فلسطینی پرچم لہرائے۔