132
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خالصتان کی آزادی کے لیے کینیڈا میں سرگرم سکھ رہنما ہردیپ سنگھ ناگر کے قتل کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔
احتجاج کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت سکھوں کو ڈرانے کے لیے سکھ رہنماؤں کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
خالصتان تحریک عروج پر، کینیڈا میں یفرنڈم ہوگا
سفارتی ناکامیوں کے بعد خالصتان ریفرنڈم کو روکنے کے لیے بھارت سائبر حملے کر رہا ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی ہتھکنڈے سکھوں کو خالصتان کی آزادی سے نہیں روک سکتے۔
مزید پڑھیں
برسبین ، بھارتی قونصل خانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا
واضح رہے کہ بھارتی مظالم کا شکار بھارتی پنجاب میں علیحدگی پسند خالصتان موومنٹ نے کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بھارت سے علیحدگی کے لیے پرامن ریفرنڈم کرائے جہاں سکھوں کی بھاری اکثریت نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا۔