اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کے شہر تل ایبب میں امریکی سفارتخانے کے سامنے مطاہرہ ،امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع ہے۔
یہودیوں کی بڑی تعداد نے تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے اطراف کی سڑکوں کو بلاک کر دیا، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی اور غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں آج اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کی قرارداد پر ووٹنگ متوقع ہے۔ اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر اسرائیل کو 147 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے گولہ بارود اور دیگر سامان کی فروخت کی اجازت دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی شق کے تحت اسرائیل کو 14 ہزار ٹینک گولوں کی فروخت کی منظوری بھی رواں ماہ کے اوائل میں دی گئی تھی۔