203
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل میں نومنتخب وزیراعظم نیتن یاہو کی قانون سازی کے خلاف پہلے فلسطینیوں نے احتجاج کیا لیکن اب ملک بھر سے آئے مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔
اسرائیلی پارلیمنٹ اس وقت ہزاروں مظاہرین میں گھری ہوئی ہے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور کالے قانون کے خلاف پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
پووسٹر میں کہا گیا ہے کہ کالا قانون واپس لو، عزت نفس بحال کرو اور شرم کرو، دنیا دیکھ رہی ہے۔ یہ احتجاج عدالتی اصلاحات کے نام پر ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ سے زیادہ طاقتور بنانے کے خلاف ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سخت گیر یہودی جماعتوں پر مشتمل مخلوط حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ اس قانون کو منظور نہ کرے جو اسرائیل میں معاشرے اور قانون کے درمیان ٹکراؤ کا باعث بنتا ہے۔
تاہم، سخت دائیں بازو کی یہودی مخلوط حکومت نے صدر کی بات نہیں سنی اور اس قانون کو منظوری کے لیے پیش کیا جہاں عددی اکثریت ممکن ہو۔