برطانوی شہر لندن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیا، فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔غزہ میں اسرائیلی جنگ کی حمایت پر احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین نے آسٹریلوی نائب وزیر اعظم کے دفتر کی دیواروں اور کھڑکیوں پر فلسطینی پرچم چپکا دیا۔
دوسری جانب جاپان کے شہر ٹوکیو میں بھی مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی روکنے اور فلسطین کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا۔یمن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، اس دوران فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔