خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے غزہ کے محصور اور مظلوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
برطانیہ، یونان اور اسپین سمیت کئی یورپی شہروں میں مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
لبنان، بحرین اور یمن میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
پیرس میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
برلن میں غزہ کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور مظاہرین نے ڈاکٹروں کا قتل بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
فرانس کے مختلف علاقوں میں بھی غزہ کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے یونین سٹیشن پر بھی ‘غزہ، غزہ کے نعرے لگائے
گئے، جب کہ مظاہرین نے شکاگو ٹریبیون کے دفتر کے سامنے فلسطینی شہداء کے ناموں والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
دنیا بھر میں ہونے والے ان مظاہروں میں شریک لوگوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔