لندن میں بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے شرکت کی، برطانوی حکام نے مظاہرین کے اسرائیلی سفارت خانے جانے پر پابندی عائد کردی۔انڈونیشیا میں بھی ہزاروں شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ سے الخلیل اور تلکرم سے طوباس تک غزہ کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی مظالم کے پیچھے اصل مجرم مغربی طاقتیں،جان لیں ابھی ہم زندہ ہیں،اردوان
نیوزی لینڈ میں پارلیمنٹ کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل فلسطین پر اپنے مظالم بند کرے۔امریکہ کے شہر بوسٹن میں طلباء نے مظاہرہ کیا جس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔
نیویارک میں یہودیوں نے صہیونی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں ایک جیسی قمیضیں پہن کر احتجاج کیا جس پر ’’میرے نام میں نہیں‘‘ لکھا تھا۔ نیویارک پولیس نے دو سو مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی طلباء نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کئے۔
واضح رہے کہ 21 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 7 ہزار 326 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 3030 بچے اور 1726 خواتین شامل ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری سے 18 ہزار 967 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں 2000 بچے اور 1400 خواتین شامل ہیں جب کہ 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں