فرانس میں احتجاج، برطانوی بادشاہ چارلس کا سرکاری دورہ ملتوی

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس میں متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں شدت آ گئی ہے جس کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے

 برطانوی حکام کے مطابق   چارلس اتوار سے فرانس کا تین روزہ دورہ کرنے والے تھے تاہم فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خود دورہ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ "دورے کے دوران احتجاج کی کال کے بعد بھی اس دورے کی اجازت دینا غیر ذمہ دارانہ اور بے حسی ہوگی۔”

برطانوی بادشاہ اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا نے اس دورے کے دوران پیرس اور بورڈو کا دورہ کرنا تھا تاہم مظاہرین نے ان دونوں شہروں میں احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ فرانس: متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج اور آتش زنی، پیرس میدان جنگ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج؛ جوتھے روز 10 لاکھ افراد کی شرکت

برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ چارلس فرانس کے دورے کے منتظر ہیں اور تاریخ طے ہوتے ہی انہیں آگاہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فرانس میں یونین فرنٹ کی جانب سے اصلاحات واپس لینے کا مطالبہ جاری ہے۔ پنشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کر دی گئی جس کے خلاف یونینز شدید احتجاج کر رہی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا