ایران میں احتجاج 78 شہروں تک پھیل گیا 19 افراد ہلاک،چیف جسٹس کی مظاہرین کو وارننگ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران میں شدید معاشی بحران کے باعث جاری پرتشدد احتجاج کے دوران چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجئی نے مظاہرین کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

ایرانی عدلیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  کے مطابق چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی پراسیکیوٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی بدنظمی یا تخریب کاری کو برداشت نہ کیا جائے۔غلام حسین محسنی ایجئی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پرامن مظاہرین کے جائز مطالبات سنے جائیں گے اور ان پر غور کیا جائے گا، تاہم ایسے عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی جو احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے یا ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہیں، مگر اسلامی جمہوریہ ایران عوامی احتجاج اور تخریبی سرگرمیوں میں واضح فرق کرتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جائز اور قانونی مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا، تاہم کسی بھی بیرونی سازش یا مداخلت کو پوری قوت سے کچل دیا جائے گا۔واضح رہے کہ مہنگائی میں بے تحاشا اضافے اور ایرانی کرنسی ریال کی تاریخی گراوٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ نویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق یہ احتجاج اب ملک کے 78 شہروں تک پھیل چکا ہے، جہاں شہری حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔مبصرین کے مطابق موجودہ احتجاج ایران کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج بنتا جا رہا ہے، جبکہ حکومت اور عدلیہ دونوں اس صورتحال کو سختی اور مفاہمت کے امتزاج سے قابو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں